لیبلز

ویب سائٹ کا تعارف

ویب سائٹ کا تعارف

السلام علیکم۔

میں اشتیاق احمد کا ایک قاری ہوں۔ میں تقریبا 30 سالوں سے ناولوں کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ سب سے پہلے میں نے ناول بلی کا خوف اور یہ بچے خطرناک ہیں پڑھا، اس کے بعد خاص نمبرسمندر کا دروازہ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اکثر ناول میں متعدد بار پڑھ چکا ہوں۔ پھر مجھے فیس بک پر اشتیاق احمد کا پیج بنانے کا خیال آیا کیونکہ میں اپنےخیالات دوسروں سے شئیر کرنا چاہتا تھا اسی لئے 2012 میں فیس بک میں ایک پیج بنایا۔ اس پیج کی بدولت ابو عبداللہ عماد حسن سے دوستی ہوئی جنہوں نے سب سے زیادہ کام کیا۔ عماد حسن بھائی نےفہرست مرتب کی جو کہ ایک بہت مشکل کام تھا، اس فہرست سے ہمیں ناول ترتیب سے پڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اور ساتھیوں نے بھی پیج کیلئے بہت کام کیا جن کے نام مبشراحمد عباسی، حنا رضوان، عادل منہاج اور ملک فرخ ندیم ہیں۔ اس ویب سائٹ میں کوشش کی گئی ہے کہ اشتیاق احمد کے متعلق معلومات مع انکی کتابوں کی آپ کے سامنے یکجا کی جائیں۔ ہماری اس کاوش کے معلق اپنی رائے ضرور دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی قیمتی رائے ضرور دیجئے، آپ کی رائے کا شکریہ۔